فیفا ورلڈکپ: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ مستعفی

فیفا ورلڈکپ: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ مستعفی

جنوبی کوریا کی ٹیم کو توقع تھی کہ وہ فٹ بال ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں گروپ کی تیسری بہترین ٹیم کے طور پر پہنچ جائیں گے مگر اُن کی اُمیدیں پوری نہ ہوسکیں، ٹیم کے پہلے مرحلے کے بعد ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اُس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب صدر لی جے میونگ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عوام اور شائقین سے معافی مانگتے ہوئے شکست کی تمام تر ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی ہمارے مداح ہم سے توقع کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں رینکنگ میں 32 ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا کو تین میں سے دو میچز میں شکست ہوئی جبکہ اُس کو ایک میچ میں کامیابی ملی۔