ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل ایم سی سی کلب کی ممبرز سے اہم درخواست

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل ایم سی سی کلب کی ممبرز سے اہم درخواست

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ لاسن نے کلب ممبرز کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اتوار کو لارڈز میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے آئیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے یا نہیں مگر فائنل دیکھنے آئیں کیونکہ ممبرز کا لارڈز میں آکر میچ دیکھنا کلب کی ساکھ کے لیے اچھا ہے۔

واضح رہے کہ خط میں ممبرز سے کہا گیا ہے کہ اگر نہیں آنا تو پہلے بتائیں تاکہ خالی نشستوں کا بہترین حل نکالا جا سکے۔

یاد رہے کہ 2017 میں انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی اور فائنل کے موقع پر 24 ہزار کے قریب تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے جبکہ ممبرز کی نشستیں خالی تھیں اور ممبرز کی نشستیں خالی ہونے کی وجہ سے ایم سی سی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ایم سی سی 2017 کی اُس صورتحال سے بچنا چاہتی ہے جب انگلینڈ کی جیت کے وقت ممبرز سٹینڈ کی نشستیں خالی تھیں۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا، فائنل میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔