کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو شکست دے دی۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دی، 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 129 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین برٹس 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے جو کہ ایک تگڑا ہدف ثابت ہوئے۔
ایونٹ کے فائنل مقابلے کیلئے آسٹریلیا ویمن ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، انگلینڈ ویمن ٹیم کا فائنل میچ اتوار کو آسٹریلوی ویمن ٹیم کے ساتھ ہوگا۔