آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی  ٹیم کو مسلسل تیسری شکست

بنگلا دیش ویمن ٹیم نے میچ سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے کپتان نگر سلطانہ 36 جبکہ شورنا اختر39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں لیں جبکہ تسمیہ رباب،سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوں 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مطلوبہ سکور حاصل نہ کر سکی، قومی ٹیم 20 اوورز میں8 کھلاڑیوں کے نقصان 100 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 25 اور گل فیروزہ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

عائشہ ظفر نے 11 جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 10 رنز بنائے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں اور ٹیم ہدف کے حصول میں ناکام رہی۔ 

واضح رہے پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمنز ٹیمیں محدود اوورز کی کرکٹ میں اب تک 21 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان نے 16 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ بنگلا دیش ٹیم صرف5 میچز جیت سکی ہے۔