آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کاآج سے آغاز

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کاآج سے آغاز

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی اس کے بعد 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف برمنگھم کے میدان پر مدمقابل ہوگی۔

قومی ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 20 جون کو بنگلا دیش کے خلاف ساؤتھ ہیمپٹن میں اور 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف لیڈز کے میدان میں اترے گی اور آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈ کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔