ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارتی بولر ارشدیپ سنگھ پر جرمانہ عائد

اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے مخلاف ٹیم کے کھلاڑی کی جانب خطرناک انداز میں گیند پھینکی تھی جس کی وجہ سے ان کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں 11 ویں اوور کے دوران پیش آیا۔ ارشدیپ سنگھ نے گیند کرانے کے بعد فالو تھرو میں گیند روکی اور اسٹمپس پر مارنے کی کوشش کی جو ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی۔

تھرو کے بعد ارشدیپ بغیر مافی مانگے اپنے مارک پر واپس چلے گئے، بعد ازاں امپائر رچرڈ اِلنگورتھ نے ارشدیپ سنگھ سے گفتگو کی جس کے بعد ارشدیپ سنگھ نے ڈیرل مچل سے اوور کے بعد معافی مانگ لی۔