پی سی بی کی جانب سے 14 کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کیلئے این او سی جاری

پی سی بی کی جانب سے 14 کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کیلئے این او سی جاری

پی سی بی کی جانب سے محمد حارث ، شہاب خان ، محمد نعیم ، عبداللہ شفیق، شامل حسین اور فرحان یوسف کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ پی سی بی نے مہران ممتاز، عثمان خان اور علی شبیر کو بھی این او سی جاری کیا ہے جبکہ محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد بھی این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے این او سی جاری کیا ہے ہیں جبکہ معاذ صداقت کو پی سی بی نے کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی دیا ہے۔