کھیل
خلاصہ
- نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیفا کی جانب سے اعلان کی گیا ہے کہ 19 جولائی 2026 کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل کے دوران پہلی بار ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا جائے گا۔
شو میں جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔
اس کے علاوہ نائجیرین گلوکار برنا بوائے، گستاوو ڈوڈامل، پی ایس 22 کورس اور کولڈ پلے بھی اس خصوصی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ یہ شو صرف موسیقی اور فٹبال کا جشن نہیں بلکہ دنیا بھر کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور کھیل کے مواقع بڑھانے کے مشن کا بھی حصہ ہے۔
دوسری جانب جسٹن بیبر نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے اور وہ اس تاریخی ہاف ٹائم شو کا حصہ بننے پر خوش ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ اقدام دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم کے مواقع بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔