خلاصہ
- اٹلانٹا: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں فیفا ورلڈکپ 2026ء کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے 2 گول کے خسارے میں جانے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
— Salah Updates #WorldCup (@SalahUpdates) July 7, 2026
پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے شکست نے مصری فینز کی اپنی ٹیم کیلئے چاہت کم نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود مصر ٹیم کے فینز نے اپنی ٹیم کا ہوٹل میں شاندار استقبال کیا۔
مصری ٹیم جب اٹلانٹا میں اپنے ہوٹل پہنچی تو ہوٹل کے باہر ہزاروں مداح اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے موجود تھے، انہوں نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑی کو شاباش دی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ مصر کے خلاف میچ میں ریفری کی جانب سے کچھ متنازعہ فیصلوں پر سوشل میڈیا، مصری کھلاڑی اور کوچ کی جانب سے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ارجنٹینا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں مصر کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا گیا، ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر گول منسوخ کیا جس پر مصری ٹیم نے سخت اعتراض کیا تھا۔