کھیل
خلاصہ
- اٹلانٹا: (دنیا نیوز) دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2-3 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں مصر نے شاندار آغاز کیا، پہلے ہاف میں یاسر ابراہیم نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
میچ کے دوران ارجنٹینا کو پنالٹی سٹروک بھی ملا، تاہم کپتان لیونل میسی اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے، مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے بہترین دفاع کرتے ہوئے گیند روک لی۔
بعد ازاں مصر کے مصطفیٰ زیکو کا ایک گول فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد ایک اور شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کر دی۔
دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے زبردست کم بیک کیا، 80 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا جبکہ صرف تین منٹ بعد لیونل میسی نے گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں ارجنٹینا نے فیصلہ کن تیسرا گول سکور کرکے مقابلہ 2-3 سے اپنے نام کیا اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔