فیفا ورلڈ کپ: میزبان امریکا ایونٹ سے باہر، بیلجیم نے 1-4 سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ: میزبان امریکا ایونٹ سے باہر، بیلجیم نے 1-4  سے شکست دیدی

واشنگٹن میں کھیلے گئے اس اہم ناک آؤٹ مقابلے میں بیلجیم نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور امریکی دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، بیلجیم کے فارورڈ چارلس ڈی کیٹیلیئر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول سکور کئے جبکہ ہنس واناکن اور رومیلو لوکاکو نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی ٹیم نے میچ میں واپسی کی کوشش کی اور ایک گول سکور کرنے میں کامیاب رہی، تاہم بیلجیم کے مضبوط دفاع اور مؤثر حملوں کے سامنے وہ زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔

اس شاندار فتح کے ساتھ بیلجیم نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی جبکہ میزبان امریکا کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، بیلجیم کی ٹیم اب ٹائٹل کی دوڑ میں مزید اعتماد کے ساتھ اگلے مرحلے میں میدان میں اترے گی۔