لاہور میں سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا میلہ ختم، اب کراچی میزبانی کرے گا

لاہور میں سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کا میلہ ختم، اب کراچی میزبانی کرے گا

سپشل اولمپکس پاکستان کی چئئر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ سپیشل اتھلیٹس کسی بھی لحاظ سے دوسروں سے کم نہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، ان گیمز میں اتھلیٹس کا جذبہ اور آگے بڑھنے کا جنون دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، نیشنل گیمز کے پرفارمرز کو انٹرنیشنل سطح پر بھی خود کو منوانے کا موقع دیں گے۔

پاکستان سیشل اولمپکس کی ہاکی ٹیم کو پہلی بار پیرا ہاکی ورلڈکپ میں بجھوا رہے ہیں، اس کے بعد ہمار افوکس چلی ورلڈ گیمز میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرکے پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہے۔

سپیشل اولمپکس پاکستان نیشنل گیمز کے لاہور میں پاور لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں ملک بھر سے آئے ان اسپشل اتھلیٹس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتے، گیمز کا حصہ بننے والے اسپیشل اتھلیٹس بھی گیمز اور تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوش تھے۔

تین روز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے واکے اتھلیٹس میں میڈلز انعامات تقسیم گئے، نتائج کے مطابق پنجاب نے تیرہ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی، سندھ آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔