پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی منظوری

پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی منظوری

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پہلے سے موجود بلڈنگ کو مکمل کیا جائے گا بلڈنگ کی جدید انداز میں تعمیرو مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یہ بلڈنگ 2006 سے موجود ہے، اب اس کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بلڈنگ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کی تنصیب کی منظوری مل چکی ہے نئے کیمرے اور نیا سافٹ ویئر منگوا لیا گیا ہے، جدید ترین سامان ہوگا بلڈنگ کے اوپر جدید جم بنایا جائے گا جبکہ ری کوری کے لیے احاطے میں سوئمنگ پول ہو گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ 5 سے 6 ماہ میں جدید ترین بائیو مکینکس لیب کو مکمل کر لیا جائے گا اور یہ پھر ورکنگ میں ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے کیمرے اور دیگر سامان اب استعمال کے قابل نہیں رہے ، پرانا ہو چکا ہے، ہم نے جدید ترین سامان منگوا لیا گیا ہے اس لیے اب آؤٹ ڈور میں بھی بولرز کے ایکشن اور بیٹرز اور فیلڈرز کا جائزہ لینے کی سہولت ہو گی پہلے صرف بائیو مکینکس لیب کی انڈور میں جائزہ لینے کی سہولت تھی۔