کھیل
خلاصہ
- ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو: (دنیا نیوز) پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ نے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔
ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی زیرِ نگرانی بیٹرز نے بیٹنگ سیشن میں تکنیکی مہارتوں پر کام کیا، باؤلنگ کوچ عمر گل نے باؤلرز کو ہدف پر مبنی باؤلنگ مشقیں کرائیں، نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔