ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے

ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے

آئندہ دو ہفتوں کے دوران رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 1,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق ایک ہزار اسکولوں کا ہدف مکمل ہوتے ہی رجسٹرڈ اداروں میں ہاکی کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر سہولتوں کے ساتھ کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سکول سطح پر ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر کے اضلاع میں سند یافتہ ہاکی کوچز تعینات کیے جائیں گے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں کردار ادا کریں گے۔

پی ایچ ایف نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کے تسلسل میں فروری 2027 میں ملک کی پہلی نیشنل انڈر-15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں رجسٹرڈ سکولوں کے باصلاحیت کھلاڑی شرکت کریں گے۔