کینیڈین ہاکی ٹیم کا پاکستان آنے پر اصولی اتفاق، دوطرفہ سیریز کی راہ ہموار

کینیڈین ہاکی ٹیم کا پاکستان آنے پر اصولی اتفاق، دوطرفہ سیریز کی راہ ہموار

پی ایچ ایف کے مطابق کینیڈین ہاکی فیڈریشن، قومی ٹیم اور حکام کے ہمراہ پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی ہے، جبکہ کینیڈین ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان آئندہ سال جنوری یا فروری میں متوقع ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دورے کی حتمی تاریخیں، میچز کی تعداد اور دیگر معاملات باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔ کینیڈین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی میزبانی اور ملک کی ہاکی روایات میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

پی ایچ ایف نے بتایا کہ پاکستان میں مزید تین ممالک کی ٹیموں کے دوروں کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں، جبکہ تین دیگر ممالک کی ٹیموں کی رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ملک میں باقاعدہ بین الاقوامی ہاکی کیلنڈر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ بین الاقوامی دوطرفہ ہاکی کی بحالی کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔