کھیل
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا گزشتہ روز گم ہونے والا پالتو کتا مل گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
سابق کپتان کا پالتو کتا گزشتہ روز اسلام آباد میں کھو گیا تھا، شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اپنے پالتو کتے کی گم شدگی کی اطلاع دی تھی۔
شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ یہ کتا انہوں نے خاندان کے فرد کی طرح پالا تھا جو صرف 30 دن کی عمر میں ایک شدید بیماری سے بھی صحت یاب ہو کر بچ گیا تھا، اب لاپتہ ہے۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 16, 2026
تاہم شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے کتے کے واپسی کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا کتا مل گیا ہے اور بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے۔
سابق کپتان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے سوشل میڈیا پر میری پوسٹ کو سپورٹ کیا، اس شاندار کمیونٹی کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔