نیشنل چیمپئنز کپ فائنل: ساحر علی بگا کی پرفارمنس، شائقین کا داخلہ مفت

نیشنل چیمپئنز کپ فائنل: ساحر علی بگا کی پرفارمنس، شائقین کا داخلہ مفت

فائنل منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کو کرکٹ ایکشن کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے، فائنل میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فائنل کے اختتام پر ساحر علی بگا کی پرفارمنس شائقین کے لیے تقریب کو مزید یادگار بنائے گی۔