لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے

لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ایمیلیو 33 اور بین ڈکٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں۔

قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 171 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 61 جبکہ امام الحق نے 42 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔

سعود شکیل اور شان مسعود 5،5 رنز بنا سکے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم انگلش باؤلنگ کے سامنے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلی اننگز میں 171 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

واضح رہے کہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتانی سونپی گئی ہے۔