انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے قبل لندن میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بابر بھی شریک

انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے قبل لندن میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بابر بھی شریک

پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد اب لندن میں ہے جہاں اُس نے تین گھنٹے کا پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔

لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی اس ٹریننگ میں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ سیشنز بھی کیے۔

انگلی کی انجری کے سبب پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا، اُنہوں نے فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ ساتھ بھرپور اور طویل بیٹنگ سیشن بھی کیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جمعرات سے لارڈز میں شرو ع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔