کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 4 میچز پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ارونڈل، دوسرا گلڈ فورڈ جبکہ آخری 2 میچز ورمزلے میں کھیلے جائیں گے۔