لارڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم: انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 357 رنز کی برتری

لارڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم: انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 357 رنز کی برتری

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 357 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ڈین لارنس 50 رنز اور اولی رابنسن 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، اس سے قبل ہیری بروک نے 34، ایمیلیو نے 31، جو روٹ نے 24 اور جارڈن کاکس نے 11 رنز بنائے، جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن 7،7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے جب کہ پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے انگلینڈ کی باقی تین وکٹیں جلد حاصل کرنا ہوں گی۔