برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری

برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری

برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملے سے مانچسٹر، اسٹینسٹڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئر پورٹس متاثر ہوئے ہیں، جس سے 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے، اِی میلز، فون نمبرز، گاڑیوں کے رجسٹریشن اور پوسٹ کوڈ ہیکرز کے ہاتھ لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کار پارکنگ، لاؤنج اور فاسٹ ٹریک بکنگز کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے، علاوہ ازیں ایئرپورٹس کے وائی فائی صارفین کا ڈیٹا بھی ہیک ہوا ہے۔

مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کا کہنا ہے کہ خطرے کی نشاندہی ہوتے ہی فوری اقدامات کرتے ہوئے اسے قابو میں کرلیا گیا اور ماہرین کی مدد سے صارفین اور نظام کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات اور ضروری کارروائی جاری ہے۔