ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان ہاکی ٹیم نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا۔

قومی ہاکی پلیئر عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، تاہم ٹیم توقعات کے مطابق نتائج نہیں دے سکی۔

حنان شاہد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے میچز کا تجربہ ایشین گیمز میں فائدہ دے گا، ایشین گیمز میں مزید اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔