کھیل
خلاصہ
- ایچی: (ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔
ای اسپورٹس پی یو بی جی موبائل ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،پاکستانی ٹیم نے ای اسپورٹس کے پی یو بی جی موبائل مقابلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
دو روزہ مقابلوں میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان پوڈیم پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا،اس میڈل کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔