کھیل
خلاصہ
- ٹوکیو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان بڑا ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بھارتی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کیا، شائقین کرکٹ کو ایشین گیمز کے فائنل میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔