فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کیمپ کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کیمپ کیلئے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

قومی انڈر 15 کیمپ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، 21 کھلاڑیوں میں احمد زاہد اللہ خان، عامر حمزہ اور بخشی حمال خان شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں دانش مسیح، حسن زیب، الہان علی، کلیم اللہ، مقبول احمد، محمد عالم، محمد معاذ عدنان، محمد مصطفیٰ، محمد سلمان، اویس فیض، رمیز رضا، ساحل خان، سمیر عبدالصمد ،شہزیب نواز، شایان عبدالجبار، زین العابدین اور ذوالنورین بھی شامل ہیں۔

آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کے لیے کیمپ میں قومی ٹیم کی تیاریاں کی جائیں گی۔