پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کا تاریخی سنگ میل، پرتگالی کلب ایف سی پورٹو کی سیالکوٹ میں انٹری

پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کا تاریخی سنگ میل، پرتگالی کلب ایف سی پورٹو کی سیالکوٹ میں انٹری

شراکت داری کے تحت سیالکوٹ میں پرتگالی کلب کے تعاون سے "ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو" کے نام سے اکیڈمی قائم کی جائے گی، جہاں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی فٹ بال تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے فارورڈ اسپورٹس کی سرپرستی میں فعال ہوگی۔

ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے کو پاکستان منتقل کرے گا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوان فٹ بالرز کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جائے گی اور انہیں مستقبل کے چیمپئنز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کے قیام کے بعد کلب کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرِ تربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کا قیام پاکستان اور پرتگال کے درمیان اسپورٹس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس شراکت داری سے پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔