آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

بھارت کے ابھشیک شرما اور شبمن گل کے ساتھ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ابھشیک شرما نے ستمبر میں 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 229 رنز بنائے جبکہ شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں 333 رنز اسکور کیے، جن میں ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

زمبابوے کے سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 273 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں۔