پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سیریز کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان اور سری لنکن ٹیم کے کپتان نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کروایا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔