وینس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، تمام پاکستانی کھلاڑی شکست سے دوچار

وینس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، تمام پاکستانی کھلاڑی شکست سے دوچار

82 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان کے عالمی نمبر 92 ناصر اقبال کو عالمی نمبر 125 کینیڈا کے صالح ایلٹورگمین نے 36 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے اپ سیٹ شکست دی۔

دیگر مقابلوں میں عبدالسعید کو جاپان کے ناؤکی حیاشی نے 1-3، اذان علی خان کو مصر کے زید ابراہیم نے 0-3، انس علی شاہ کو ملائیشیا کے یی زیان سیو نے 1-3، عبدالباسط خان کو ہانگ کانگ کے چی ہم وونگ نے 0-3 جبکہ عبداللہ نواز کو ملائیشیا کے اشیش نیرج چندرن نے 0-3 سے شکست دی۔

بائی ملنے پر براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے 8 کھلاڑیوں میں شامل واحد پاکستانی عالمی نمبر 77 محمد عاصم خان جمعرات کو عالمی نمبر 90 ملائیشیا کے محمد شفیق کمال کے مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں شریک تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکیں، سماعت اور قوت گویائی سے محروم عالمی نمبر 179 پشاور کی ثنا بہادر کو جاپان کی عالمی نمبر 91 آکاری میڈوریکاوا نے شکست دی۔

انعم عزیز کو مصر کی ملک فتح جبکہ روشنا محبوب کو سنگاپور کی وائی یوان ایو یونگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئن شپ میں 12 ممالک کے 48 مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہیں جبکہ فائنلز اور اختتامی تقریب 25 اکتوبر کو ہوگی۔