جیمز اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا امکان بڑھ گیا

جیمز اینڈرسن کے پروفیشنل کرکٹ کیریئر کے اختتام کا امکان بڑھ گیا

کاؤنٹی کلب لنکاشائر نے جیمز اینڈرسن کو آئندہ سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

44 سالہ اینڈرسن کو رواں ہفتے کلب کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے سے آگاہ کیا، وہ 2024 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی کلب لنکاشائر کی نمائندگی کررہے تھے اور 2026 کے سیزن میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔

اینڈرسن نے رواں سیزن میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 17.68 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی عمدہ کارکردگی بھی لنکا شائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں خراب نتائج سے نہ بچا سکی۔

اطلاعات کے مطابق وہ 2027 تک کھیل جاری رکھنے کے خواہش مند تھے لیکن اب یہ واضح نہیں کہ وہ کسی دوسرے کاؤنٹی کلب میں شمولیت اختیار کریں گے یا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، اینڈرسن نے جولائی 2024 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام کیا تھا۔

انہوں نے 188 ٹیسٹ میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کیں اور نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بنے۔

لنکاشائر میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کلب کے نئے کپتان کیلئے بھی مختلف نام زیر غور ہیں۔