نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کل سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کل سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ سیریز کا اختتام یکم دسمبر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 22 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 4 سے 15 نومبر تک پانچ ون ڈے میچز ہوں گے۔ دورے کے آخری مرحلے میں دونوں ٹیمیں 19 نومبر سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ تین میچز ویلنگٹن، آکلینڈ اور ہیملٹن میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں چار نومبر سے ون ڈے فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی۔ اس سیریز کے ابتدائی تین میچز آکلینڈ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں جبکہ آخری دو میچز ماؤنٹ منگوئی میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے آخری مرحلے میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 نومبر تک ویلنگٹن میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔