سہ فریقی ون ڈے سیریز، سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ

سہ فریقی ون ڈے سیریز، سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا پر جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔

پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔