آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 26 نومبر تک بنکاک میں شیڈولڈ ہے اور اس ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنسز کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل آباد میں جاری ہے جس کا فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پانچ ویمن ٹیمیں ایسوسی ایٹ ممالک کی ہیں، 10 ویمن ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سپر سکس کا مرحلہ بھی رکھا گیا ہے۔

گروپ اے آئر لینڈ ، سری لنکا ، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان ، بنگلا دیش ، تھائی لینڈ ، نیدر لینڈز اور زمبابوے کو شامل کیا گیا ہے۔