سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا ہدف دے دیا

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز میں پہلی فتح کی متلاشی کے طور پر میدان میں اتریں گی۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ہدف کے تعاقب میں ناکامی کے باوجود اوس کے باعث پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈوسن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اب تک ناقابل شکست ہے۔