کھیل
خلاصہ
- جوہر بہرو: (دنیا نیوز) پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کا آخری گروپ میچ جاپان کے ساتھ 2-2 گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کے 7،7 پوائنٹس تھے، بہترین گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان نے فائنل میں جگہ بنائی۔
سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔