انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گولف کلب میں دن گزارا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گولف کلب میں دن گزارا

انگلینڈ سکواڈ نےگزشتہ روز کرکٹ ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے گولف کھیل کر وقت گزارا اور تازہ دم ہوئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے، مہمان ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز میں اب تک تینوں میچز ہار چکی ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے لیے سری لنکا کے خلاف میچ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہوگا جبکہ ایونٹ میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کو فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا ہوگا۔