کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ون ڈے ٹرائی سیریز کا 5 واں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔
دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، سری لنکن ٹیم کا قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا، پاکستانی ٹیم سیریز کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔
پاکستان نے ون ڈے ٹرائی سیریز میں تین میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی، واضح رہے کہ ناقص پرفارمنس پر صائم ایوب پاکستان کے ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کر دیئے گئے۔
صائم ایوب کی جگہ صاحبزادہ فرحان ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لئے گئے، سری لنکا نے دو میچز کھیلے، ایک میں شکست اور دوسرے میں کامیابی ملی۔