کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکاکوفائنل میں جگہ بنانے کےلیے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کےفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب نے پرفارمنس بہتر کرنے کی غرض سے ڈومیسٹک کھیلنے کیلئے ٹیم سے ریلیز ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی اُدھر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔