پاکستانی فٹبال ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ، مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ

پاکستانی فٹبال ٹیم میں بے پناہ ٹیلنٹ، مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ

ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی نوجوان فٹبالرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، انہیں مناسب وسائل اور سرپرستی کی ضرورت ہے، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سپانسرز اور وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس سے مکمل مطمئن نہیں، پاکستانی فٹبالرز کو جسمانی طور پر مزید مضبوط ہونا ہوگا، ساف چیمپئن شپ میں پہلا ہدف اگلے مرحلے اور سیمی فائنل تک رسائی ہے۔