پنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز: کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری

پنڈی ٹیسٹ کا پانچواں روز: کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری

آج کھیل کے آخری روز پاکستان کی جانب سے آغاز اچھا نہ رہا، کھیل کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان 45پر رنز کی برتری کے ساتھ اذان اویس نے 22 جبکہ محمد طحہٰ نے 24 رنز کے ساتھ کیا مگر پہلے ہی اوور میں اذان اویس بغیر کوئی اضافہ کئے آؤٹ ہوگئے جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد طحہٰ بھی بغیر کسی رن کا اضافہ کئے آؤٹ ہوگئے۔

کپتان بابراعظم صرف 34 رنز کا اضافہ کرپائے جبکہ سلمان علی آغا 13 رنز تک ہی محدود رہے، کھیل کے چوتھے روز طیب عارف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابھی سعود شکیل 23 اور وکٹ کیپر غازی غوری 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

علم میں رہے کہ سری لنکا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت وصول کرنے والی پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 کھلاڑی آؤٹ پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

سری لنکن ٹیم جواب میں 446 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری کے ساتھ آؤٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے پہلے اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز سکور کئے جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پیش کرنے والے ثاقب خان نے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔