رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع

رونالڈو کا فٹبال کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز کی پروڈکشن شروع

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار فٹبالر رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس منصوبے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی ٹی وی سیریز کی تیاری شروع ہوگئی ہے اور مزید تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ’Day 1s‘فٹبال کی دنیا پر مبنی ایک ڈرامہ سیریز ہے جس میں ایک بڑے فٹبال ایجنسی کے کاروباری معاملات، طاقت کی کشمکش، معاہدوں اور باہمی تعلقات کو دکھایا جائے گا۔

ہنری کی سیریز میں مختصر کردار ادا کرنے کی توقع ہے، سیریز میں معروف اداکار ڈیمین لیوس فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کا کردار ادا کریں گے جبکہ سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری اور برطانوی ریپر ڈیو بھی اس منصوبے سے وابستہ ہیں۔

رونالڈو اس منصوبے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں اور توقع ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کسی اسکرپٹڈ ڈرامے میں اداکاری بھی کریں گے، یہ سیریز رونالڈو اور برطانوی فلم ساز میتھیو وان کی قائم کردہ پروڈکشن کمپنی تیار کر رہی ہے جس کا آغاز 2025 میں کیا گیا تھا۔