دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 74 رنز بنالیے

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 74 رنز بنالیے

کھیل کے اختتام پر پاسندو سوریا 18 اور دھننجایا ڈی سلوا 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس 16، لاہیرو اڈارا 7 اور دنیش چندیمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال، ثاقب خان اور رضا اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور مہمان ٹیم کے خلاف 227 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے کیا، اس وقت اذان اویس 47 اور نائٹ واچ مین ثاقب خان 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اذان اویس دن کے آغاز پر ہی اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہوگئے، جبکہ سعود شکیل 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ثاقب خان نے 37 اور سلمان علی آغا نے 21 رنز اسکور کیے۔

کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے تھے اور اسے 123 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

کھانے کے وقفے کے بعد عامر جمال 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ غازی غوری نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، رضا اللہ نے 42 رنز بنائے اور محمد عباس 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 227 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ میچ کے پہلے روز طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ محمد طحہٰ اور کپتان بابر اعظم نے 8، 8 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستانی فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔