بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے 180 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

میچ کے آخری دو گیندوں پر پاکستان کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے۔ نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ برابر کردیا، جبکہ آخری گیند پر شاندار چوکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلا دی۔

اس سے قبل بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دنا وینکٹیش 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔