پہلی اننگز میں 400 رنز، بنگلادیش نے جنوبی افریقا میں نئی تاریخ رقم کردی

پہلی اننگز میں 400 رنز، بنگلادیش نے جنوبی افریقا میں نئی تاریخ رقم کردی

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔

بنگلادیش گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں جنوبی افریقا میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 2008-09 کی ٹیسٹ سیریز کے دوران جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا، جس نے 2020-21 میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ چوتھا موقع ہے جب بنگلادیش نے ایشیا سے باہر کسی ملک میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 400 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ میں آخری مرتبہ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شکست کھائی تھی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے تھے۔