کھیل
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، اس دوران قومی ٹیسٹ سکواڈ کے 12 کھلاڑیوں نے اسلام آباد کرکٹ کلب میں پریکٹس کی اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف مشقیں کیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور دوسرے ٹیسٹ کیلئے اپنی تیاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، جس کے بعد دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کی نظریں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہوں گی۔