شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

 پی سی بی کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی۔

علم میں رہے کہ 51 سالہ شین ڈائٹز بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

شین ڈائٹز کا کہنا تھا کہ 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ان کا ہدف ہے، تاہم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔