ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

ارجنٹائن: فٹبال میچ کے دوران گیند سر پر لگنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک

ابیل نونیز نامی نوجوان کھلاڑی ایف سی ایزائزا کی جانب سے حریف ٹیم ڈیپورٹیوو منیز کے خلاف میچ کھیل رہا تھا کہ اس دوران مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی جانب سے زور سے کلیئر کی گئی گیند اس کے سر پر جا لگی۔

واقعے کے بعد نوجوان فٹبالر گراؤنڈ میں ہی بے ہوش ہوکر گر پڑا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے آپریشن بھی کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کے عینی شاہد کرسٹیان رومپانی نے بتایا کہ میچ کافی پر سکون تھا لیکن کھیل کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان گیند چھیننے کیلئے کچھ سخت مقابلہ جاری تھا۔

ایک عینی شاہد نے نوجوان کے اچانک گرنے کے منظر کو باکسنگ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے سے تشبیہ دی۔