ساف چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی

ساف چیمپئن شپ: پاکستان نے مالدیپ کو 3-0 سے ہرا کر پہلی فتح سمیٹ لی

ڈھاکا کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نجیب اللہ بیٹنی نے دو گول سکور کیے۔

پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوتھے منٹ میں میکائل عبداللّٰہ نے پنالٹی کک پر گول بنایا، اس کے بعد نجیب اللّٰہ نے دو گول سکور کیے، پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو یہی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

خیال رہے اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا ازالہ بھی کردیا۔